امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

Date:

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا ہے، جو ٹرمپ انتظامیہ کی وینزویلا پر بڑھتے ہوئے معاشی اور عسکری دباؤ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سی این این کے مطابق یہ رواں ماہ وینزویلا کے نزدیک امریکہ کی جانب سے کسی جہاز کی دوسری بڑی مداخلت ہے۔ 10 دسمبر کو بھی امریکہ نے اسکپر نامی آئل ٹینکر تحویل میں لیا تھا، جو ایران سے تعلقات کے باعث پابندیوں میں شامل تھا۔ تاہم حالیہ ضبطی کے دوران جہاز امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا اور عملے کی جانب سے کسی مزاحمت کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق یہ جہاز پاناما کے جھنڈے تلے چل رہا تھا اور وینزویلا کا تیل لے کر ایشیا کی جانب جا رہا تھا۔ کارروائی کی قیادت امریکی کوسٹ گارڈ نے کی، جبکہ امریکی فوج نے معاونت فراہم کی۔ یہ آپریشن مکمل طور پر بین الاقوامی سمندری حدود میں انجام پایا۔

امریکی وزیرِ داخلہ کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پر سات منٹ کی ویڈیو جاری کی، جس میں جہاز کے اوپر منڈلاتے ہیلی کاپٹر دکھائے گئے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی علی الصبح کی گئی اور جہاز آخری بار وینزویلا میں لنگر انداز ہوا تھا۔

اسی دوران امریکی حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز وینزویلا کے قریب ایک اور جہاز کو روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس کی حتمی صورتحال اور سامان کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

یہ تمام اقدامات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سامنے آئے، جس میں انہوں نے وینزویلا سے تیل لے جانے والے پابندی زدہ ٹینکروں کے خلاف سمندری ناکہ بندی کی بات کی تھی۔

ان بحری کارروائیوں اور ممکنہ زمینی حملوں کی دھمکیوں نے کاراکاس پر دباؤ بڑھا دیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وینزویلا کی معیشت پہلے ہی تیل کے شعبے پر نئی پابندیوں کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے۔

امریکی فوج نے اب تک دعویٰ کیا ہے کہ اس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 29 مبینہ ڈرگ بوٹس تباہ کیے اور 104 افراد کو ہلاک کیا۔

اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ ان کارروائیوں کو منشیات اور غیرقانونی مہاجرین کے خلاف مہم قرار دیتی ہے، لیکن وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ اصل ہدف صدر نکولس مادورو کی حکومت کو کمزور کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

دشمن کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کر سکتے ہیں ، اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے ایک بار پھر...

صدر آصف علی زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دارالحکومت...

حنا آفریدی اور تیمور اکبر نے منگنی کرلی، شادی کب ہوگی تاریخ بھی بتادی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی اور معروف کانٹینٹ...

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد...