دشمن کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کر سکتے ہیں ، اسرائیلی آرمی چیف

Date:

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ان کی فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ضرورت پڑنے پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔

ایال زمیر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان شروع ہونے والی جنگ بعد میں یمن اور ایران سمیت دیگر فریقین تک پھیل گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہاں اور جب ضروری سمجھے گا، دشمن کے خلاف کارروائی کرے گا اور اس سلسلے میں کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کے خلاف سرگرم عناصر کو مالی اور عسکری مدد فراہم کرتا رہا اور اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے منصوبوں کے پیچھے کھڑا رہا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو واشنگٹن میں امریکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایران پر ممکنہ نئے حملوں کے منصوبوں پر بات کر سکتے ہیں۔ اس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...