سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی تنظیم فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے سرپرستی یافتہ چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم طور پر ملوث رہے تھے۔
علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔
قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔


