واشنگٹن میں شدیدلابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کوبھارت پر واضح سبقت حاصل ہوئی: برطانوی اخبار

Date:

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سفارتی سبقت حاصل ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے ملزم شریف اللہ کی امریکا حوالگی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی، جس نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔

اخبار کے مطابق امریکی کانگریس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جسے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اہم اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

دی ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ بھارت کی بھرپور سفارتی مہم کے باوجود پاکستان نہ صرف نمایاں حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا بلکہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس تک براہ راست رسائی بھی ملی، جو غیر معمولی سفارتی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ حقیقی طور پر بڑھ گیا تھا، اس موقع پر بھارت نے امریکی ثالثی کے امکان کو کھلے الفاظ میں مسترد کر دیا، جبکہ پاکستان نے ذمہ دارانہ اور محتاط رویہ اپنایا۔

اخبار کے مطابق پاکستان نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ غیر روایتی سفارتکاری کے ذریعے معاملات کو سنبھالا، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی سطح پر اپنا مثبت مؤقف اجاگر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی فوج کی سوشل میڈیا پر پابندی کے پس پردہ چھپے تلخ حقائق آشکار

بھارتی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال...

قلات میں فتنہ الہندستان کے خلاف آپریشن،چار دہشت گردجہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی...

ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی جس کی وجہ سے معاملات تلخ ہوئے: اہلیہ عماد وسیم

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق...

عماد وسیم نے اہلیہ سے علیحدگی کے لیے عدالت میں کیس دائر کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے...