مری میں شدید برفباری سے نظامِ زندگی مفلوج، سڑکیں بند، ٹریفک اور مواصلاتی نظام متاثر

Date:

مری میں شدید برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے۔ رابطہ سڑکوں کی بندش کے سبب ٹریفک اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔ 22 گھنٹوں کے طویل وقفے کے بعد برفباری کا سلسلہ عارضی طور پر تھم گیا ہے، تاہم مختلف علاقوں میں ڈیڑھ سے 2 فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔

برفباری کے نتیجے میں متعدد رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں جبکہ سیاحوں کا مری میں داخلہ تاحال بند ہے۔ جھیکا گلی کی ایم آئی ٹی روڈ بند پڑی ہے جہاں چند گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری آنے والی مزید گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید برفباری کا امکان ہے۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے بتایا کہ مسلسل برفباری کے باعث رابطوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برفباری میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب خود صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان

ایران میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران وسیع...

چترال: ڈومیل میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

چترال کے علاقے ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی...

کابل: افغان طالبان حکومت میں سنگین اندرونی اختلافات بے نقاب

افغان طالبان حکومت میں شدید اندرونی اختلافات سامنے آ...

ایرومیک‘ نے بغیر سیلرز کے چلنے والے جدید بحری ڈرونز سی اسٹرائیک متعارف کروا دیے

متحدہ عرب امارات میں جاری دفاعی نمائش ’یومیکس 2026...