چترال: ڈومیل میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

Date:

چترال کے علاقے ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لیں۔

دوسری جانب ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان کی مذاحمتی تنظیم کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک،

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا...

عباس عراقچی نے ایران کی تحریری شرائط پاکستان کو پیش کردیں، ایرانی خبر ایجنسی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ...

کیا امریکا نے چین کیلئے رکھے گئے ہتھیار ایران کے خلاف استعمال کئے؟

امریکہ نے چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لیے...