کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران کا دوٹوک اعلان

Date:

ایران نے کسی بھی ممکنہ فوجی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا واضح اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ پیغامات اور غیر رسمی رابطے سفارت کاری کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مغربی ممالک نے ڈیووس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کو سائیڈ لائن سفارتی ملاقاتوں سے روکنے کی کوشش کی، تاہم ایران اپنی خارجہ پالیسی اور اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایران خطے میں امن چاہتا ہے، تاہم کسی بھی دباؤ یا جارحیت کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

روس نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کرانےکی پیشکش کردی ہے۔

ماسکو: روسی خبر ایجنسی کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے...

موجودہ سال فوج کیلئے تمام محاذوں پر جنگ کا سال ہو سکتا ہے: اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال...

ایرانی تجویز میں ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کی گئی ہے: ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے ایک اہم...

لبنان کی مذاحمتی تنظیم کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک،

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا...