ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشتگرد تنظیمیں قراردے دیا

Date:

اپنے ایک بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ یورپی یونین ایران کے داخلی قانون سے یقیناً آگاہ ہے اور وہ تمام ممالک جنہوں نے پاسدارانِ انقلاب کے خلاف یورپی یونین کی حالیہ قرارداد میں حصہ لیا، انکی افواج کو دہشتگرد تنظیمیں تصور کیا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیدیا۔ پاسداران انقلاب کیخلاف یورپی اقدام پر ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا ردعمل سامنے آگیا۔ علی لاریجانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین ایران کے داخلی قانون سے یقیناً آگاہ ہے اور وہ تمام ممالک جنہوں نے پاسدارانِ انقلاب کے خلاف یورپی یونین کی حالیہ قرارداد میں حصہ لیا، ان کی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں تصور کیا جاتا ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ اس اقدام کے نتائج کی ذمہ داری انہی یورپی ممالک پر عائد ہوگی، جنہوں نے اس قسم کے فیصلے کیے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ نے پاسداران انقلاب سے متعلق قانون اپریل2019ء میں منظور کیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی قانون پاسدارن کو بلیک لسٹ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ ایک روز قبل یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایران کی مسلح افواج نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر منطقی، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ پاسداران انقلاب ایران کی مسلح افواج کا ایک اہم حصہ ہے، جسے 1979ء کے ایرانی انقلاب کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایرانی فوج کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور براہ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جواب دہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تقریباً 29 فیصد حصہ ٹیکسوں پر مشتمل

پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں نمایاں کمی...

اسلام آباد ڈکلریشن کے تحت امریکاایران تکنیکی مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران...

ایران-امریکا معاہدے کی راہ میں چار بڑے چیلنجزز کون کون سے ہیں؟

العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگرچہ...