وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان کے حوالے سے نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کے تناظر میں پاکستان میں مقیم اور سفر کرنے والے امریکی شہری محتاط رہیں۔
ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا ازسرِنو جائزہ لیں۔
محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ ترین معلومات پر گہری نظر رکھیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔


