صدر آصف زرداری کا اسلام آباد دھماکے پراظہاریکجہتی کرنے پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا

Date:

صدر آصف علی زرداری نےاسلام آباد میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعے پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زوردیا ہے۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عالمی رہنماؤں، حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات پر ممنون ہے۔

یہ پیغامات اس امر کی توثیق کرتے ہیں کہ دہشت گردی اور پرتشدد نظریات کے خلاف جدوجہد مشترکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارامؤقف بہت واضح ہے کہ کوئی ایک ملک تنہا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

پاکستان میں ہونیوالے واقعات سے یہ بات ثابت ہے کہ جب دہشت گرد گروہوں کو بیرونی مدد اور سہولت کاری حاصل ہو تو اس کے نتائج معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک بدقسمتی سے دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف کارروائیوں کی اجازت دے کر اس جرم میں شریک ہیں۔اُن کی جانب سےمالی معاونت کیساتھ دہشتگرد وں کوتکنیکی اور عسکری وسائل بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

صدرمملکت نےافغانستان کی صورتحال پر سخت تشویش کاظہارکرتے ہوئے کہا کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون کی طرح یا اُس سے بھی بدتر ہیں۔اُس وقت بھی دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھیں اور اس کا انجام 11 ستمبر کے سانحے کی صورت میں سامنے آیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی معاونت کر کے پاکستان کیساتھ علاقائی اور عالمی امن کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔

صدرمملکت نے مشکل گھڑی میں اظہارِ ہمدردی اور تعاون پر عالمی برادری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امن، استحکام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کاوشوں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی

چنئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی...

بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)...