وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا اسلام آباد ترلائی مسجد حملے کی مذمت

Date:

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدرمولانا انوار الحق، ناظم اعلٰی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اوردیگر نے اسلام آباد امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا

انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں_مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس میں ایسی وارداتیں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں

انہوں نے کہا کہ ایسی خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں_ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا اس خونریز اور ظالمانہ کاروائی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی تمام مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے_

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی

چنئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی...

بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)...

صدر آصف زرداری کا اسلام آباد دھماکے پراظہاریکجہتی کرنے پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا

صدر آصف علی زرداری نےاسلام آباد میں ہونیوالے دہشتگردی...