بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا

Date:

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے تاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے۔

وفد کی قیادت ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کریں گے اور لاہور پہنچنے کے بعد بی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے وفد کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے، جو پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد ساڑھے چار بجے کولمبو سے لاہور کے لیے روانہ ہوگا اور اجلاس کے بعد وفد اور بی سی بی کے صدر آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لینے کے باوجود بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے کئی وجوہات ہیں، جن میں بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کے مبینہ جانبدارانہ فیصلے کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عندیہ دینا چاہتی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی

چنئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی...

صدر آصف زرداری کا اسلام آباد دھماکے پراظہاریکجہتی کرنے پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا

صدر آصف علی زرداری نےاسلام آباد میں ہونیوالے دہشتگردی...