ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بائیکاٹ معاملہ، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان پہنچ گئے

Date:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کے لیے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

سنگاپور سے تعلق رکھنے والے عمران خواجہ لاہور پہنچے جہاں وہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہوں گے، جو اس سے قبل ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا مرکزی ایجنڈا پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔

پس منظر کے مطابق بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کر دی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کر لیا۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کولمبو میں فروری میں شیڈول ہے اور اس تنازع کے باعث آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر اجلاس کے بعد آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز، پاکستان سمیت 80 ممالک کی شرکت

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی

چنئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی...

بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)...