سری لنکن صدرکی درخواست،پاکستان کا ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنےکا فیصلہ

Date:

پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں روایتی حریف ٹیمیں طے شدہ پروگرام کے تحت میدان میں اتریں گی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ سری لنکن صدر کی درخواست پر کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں سری لنکن صدر نے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں شیڈول پاک بھارت میچ ضرور کھیلے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سری لنکن صدر نے ماضی میں دہشت گردی کے مشکل دور میں پاکستان کی جانب سے سری لنکن کرکٹ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دوطرفہ تعلقات کو فوقیت دی اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود سری لنکا کے دورے جاری رکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے بھی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرنا قابلِ تحسین اقدام تھا۔

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی ہے۔ بی سی بی کے جاری بیان میں پی سی بی چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بسنت پر 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا، آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا دعویٰ

آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف...

اسلام آباد ترلائی سانحہ، مزید دو زخمی چل بسے، تعداد 35 ہوئی متعدد زخمی ہیں

اسلام آباد: ترلائی مسجد خودکش دھماکے کے دو اور...

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار،53 افراد ہلاک اور لاپتہ

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے...

سامنے سے مقابلہ نہیں کرسکتا,بھارت چھپ کر وار کررہا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت...