ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں عدم شرکت پر بنگلا دیش پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا، آئی سی سی اعلامیہ

Date:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں عدم شرکت پر بنگلا دیش پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں بنگلا دیش کو مستقبل میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے دوران آئی سی سی کے ایک ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے تھے، جن میں پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ مذاکرات میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہے، جس دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ازالے پر خصوصی توجہ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ پی سی بی نے باہمی رابطہ کار کا کردار ادا کیا۔

آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے معاملے کے حل کے لیے ایک متفقہ فارمولا تیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

راولپنڈی کچہری چوک اپ گریڈیشن کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

راولپنڈی میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کے...

روس،ایران بڑھتا دفاعی تعاون،ڈرون سازی کے منصوبے کو مزید وسعت

روس نے ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون...

امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس ایک جدید آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی

واشنگٹن: امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ...