لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار،53 افراد ہلاک اور لاپتہ

Date:

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے تارکینِ وطن (آئی او ایم) نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 53 افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے ہیں۔

آئی او ایم کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ چھ فروری کو زراوہ کے قریب پیش آیا، جس میں صرف دو نائیجرین خواتین کو سرچ آپریشن کے دوران زندہ بچایا جا سکا۔

حادثے میں بچ جانے والی ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کو کھو چکی ہیں، جبکہ دوسری خاتون کے دو بچے بھی اس واقعے کے بعد لاپتا ہیں۔ بچ جانے والی خواتین کے مطابق کشتی پانچ فروری کو لیبیا کے علاقے زاویہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں افریقی نژاد افراد سوار تھے۔

آئی او ایم کے ڈیٹا کے مطابق صرف جنوری کے مہینے میں کم از کم 375 تارکینِ وطن کے ہلاک یا لاپتا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس سے اس خطے میں مہاجرین کی ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کا عندیہ ملتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر وزیراعظم...

امریکا میں نو کنگ مظاہرے شروع، بڑے پیمانے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے

امریکا میں حکومت مخالف ایک نئی لہر نے جنم...

ٹرمپ کا متنازع بیان: سعودی ولی عہد سے متعلق سخت الفاظ، سفارتی حلقوں میں ہلچل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اپنے متنازع...