دباؤ بڑھانے کا مشن،امریکا کا یرانی تیل بردار جہازوں کو تحویل میں لینے پر غور

Date:

امریکی حکام نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایرانی تیل بردار جہازوں کو تحویل میں لینے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق اس حوالے سے ابتدائی سطح پر مشاورت کی گئی ہے، تاہم اس اقدام کے ممکنہ نتائج پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لیا گیا تو ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کا خطرہ موجود ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور عالمی تیل منڈیوں میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اس حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا جو اس سے قبل وینزویلا کے خلاف اپنائی گئی تھی۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کے معاملے میں ایسی کسی کارروائی کے نتیجے میں تہران کا سخت ردعمل سامنے آ سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا گزشتہ دو ماہ کے دوران وینزویلا کو تیل فراہم کرنے والے متعدد جہازوں کے خلاف کارروائیاں کر چکا ہے، جبکہ اسی دوران ایرانی تیل لے جانے والے بعض جہاز بھی ضبط کیے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران نے جوہری امور پر مذاکرات میں حصہ لیا،ایرانی سفارت خانے کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اسلامی انقلاب...

سینیٹ نے پیکا ایکٹ سمیت متعدد اہم ترمیمی بل منظور کرلیے

سینیٹ نے انسدادِ الیکٹرانک جرائم ایکٹ (پیکا) میں ترمیم...

پاکستان اور بھارت واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک...

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا ہم خیال گروپ،استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

 سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے...