پاکستان کی منفرد اسٹریٹیجک حیثیت وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی کا محور

Date:

پاکستان نے اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی بدولت وسطی ایشیا کے لیے اقتصادی ترقی کا نیا راستہ کھول دیا ہے۔

امریکی جریدے Eurasia Review کے مطابق، سی پیک کے تناظر میں پاکستان، ازبکستان اور قازقستان کے درمیان اشتراک کو خطے کی اقتصادی ترقی کا سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

جریدے کے مطابق، ازبکستان اور قازقستان کے صدور کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران سی پیک پر "سہ طرفہ” تعاون کے ذریعے اقتصادی تبدیلی کا آغاز ہوا۔

پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی اور بہتر انفراسٹرکچر نے لینڈ لاک وسطی ایشیا کے لیے نئی تجارتی راہیں کھول دی ہیں۔ سی پیک کے ذریعے، ازبکستان کو کراچی اور گوادر کے بندرگاہوں کے ذریعے جنوبی راستہ فراہم ہوتا ہے جبکہ قازقستان اپنی برآمدات کے لیے پاکستان کے ذریعے نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق، تینوں ممالک کا یہ تعاون نہ صرف خطے بلکہ عالمی تجارت کے لیے بھی مستقبل میں اہم محرک بن سکتا ہے۔

پاکستان اسی تناظر میں وسطی ایشیائی ممالک سے تعلقات مضبوط کر رہا ہے اور سی پیک و بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹیو (BRI) جیسے اقتصادی منصوبوں میں اپنی شرکت کو بہتر بنا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آئی ایم ایف: پاکستان کے بجلی کے ٹیرف میں ممکنہ تبدیلیوں پر بات چیت جاری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی...

امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی اہلکار ملوث، ہوشربا انکشاف

امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل...

اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کراوادی گئی

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم  کی ان کے...

ٹی 20 ورلڈکپ:سنسنی خیز مقابلے، آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دیدی

کولمبو: ICC Men's T20 World Cup کے گروپ مرحلے...