پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 سیالکوٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر

Date:

پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کے انڈر 17 اور انڈر 19 مقابلے سیالکوٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئے۔

گوجرانوالہ کی ٹیم “شیر پنجاب” مجموعی طور پر چیمپئن قرار پائی، جبکہ پشاور کی ٹیم “خیبر فائٹرز” نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سطح پر انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز شامل کرنا کھیلوں کے فروغ میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ فائنل مقابلے سیالکوٹ سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے، جس میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح کے فاتح پہلوانوں کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریسلرز نے پاکستان آرمی کے ٹیلنٹ پروموشن اقدامات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔ کھلاڑیوں نے کہا:

"کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ہم عسکری قیادت کے بے حد مشکور ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان آرمی نئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرتی رہے گی۔”

پاک فوج کے زیر اہتمام اس ایونٹ کا انعقاد کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...