اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سید عارف حسین گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی آسلام آباد کے صدر ، علی شیر جنرل سیکریٹری جبکہ اشفاق احمد بلا مقابلہ سیکریٹری فنانس منتخب ہو گئے۔

بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
نتائج کے مطابق اتوار ہونے گلگت بلتستان ہائوس اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں سید عارف حسین کاظمی صدر اور علی شیر جنرل سیکرٹری کامیاب ہوئے جبکہ فائنانس سیکرٹری کے لیے اشفاق احمد کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
نتائج کا اعلان الیکشن کمیٹی کے چیئرمین غلام الدین (جی ڈی) نے ممبران کمیٹی اعجاز حسین اور شفقت علی کی موجودگی میں گلگت بلتستان ہاؤس میں کیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق صدارت کے عہدے کے لیے سید عارف حسین کاظمی اور روشن دین دیا مری جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے علی شیر اور عبدالحسین آزاد میں مقابلہ تھا۔

ان مقابلوں میں سید عارف حسین کاظمی نے 35 جبکہ علی شیر 33 ووٹ حاصل کئے۔ فائنانس سیکرٹری کے عہدے کے لیے اشفاق احمد کے علاوہ کسی اور نے فارم جمع نہیں کرایا اس طرح اشفاق احمد بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔
قبل ازیں گلگت بلتستان ہاؤس میں فورم کے الیکشن کے لیے پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بلا وقفہ جاری رہی ۔ اکیاون میں سے 42 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اس طرح پولنگ کی شرح ریکارڈ 82.35فیصد رہی۔
پولنگ کے اس عمل کے دوران گلگت بلتستان اسپیکر نذیر احمد ، نگراں وزیر جنگلات شرافت دین ، نگراں وزیر تعلیم بہادر علی ، وزیر ترقی نسواں سیدہ فاطمہ نے انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور صحافیوں کے ساتھ علاقائی و قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اسپیکر اور دیگر نگراں وزرا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد راولپنڈی میں مقیم گلگت بلتستان کے صحافی یہاں علاقے کی توانا آواز ہیں ۔ انہیں مضبوط بنانا علاقے کے مفاد میں ہے۔


