نگران وزیر داخلہ جی بی ساجد علی بیگ کا شہید انسپکٹر بہادر علی کے گھر آمد، اظہارِ تعزیت

Date:

نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے ڈپٹی کمشنر سکردو اور اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے ہمراہ ترلائی مسجد اسلام آباد بم دھماکے میں شہید ہونے والے انسپکٹر بہادر علی کے گھر جا کر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ انسپکٹر بہادر علی کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاک فوج فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے اور وطنِ عزیز پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ بینظیر چوک تا کلفٹن پل روڈ کو شہید بہادر علی روڈ سے منسوب کیا جائے گا تاکہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔

بعد ازاں نگران وزیر داخلہ نے شہید انسپکٹر بہادر علی کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...