افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ائیر اسٹرائیکس، کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 مراکز تباہ، 80 سے زائد دہشتگرد ہلاک

Date:

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ رات افغانستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ہدفی ائیر اسٹرائیکس کیں، جن کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کے سات اہم مراکز تباہ کر دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیاں افغانستان کے تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں کی گئیں۔ ان حملوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں 80 سے زائد خوارج کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ متعدد مراکز مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک اور نیا مرکز نمبر دو (ننگرہار)، خارجی مولوی عباس مرکز (خوست)، خارجی اسلام مرکز (ننگرہار)، خارجی ابراہیم مرکز (ننگرہار)، خارجی ملاراہبر مرکز (پکتیکا) اور خارجی مخلص یار مرکز (پکتیکا) شامل ہیں۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں اور ان کا مقصد پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانا تھا۔ مزید تفصیلات منظر عام پر آنے پر جاری کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...