ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، مگر دفاع ہمارا حق ہے: صدر مسعود پزشکیان

Date:

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے خلیج فارس کے ممالک کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور حاکمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، تاہم موجودہ حالات میں ملک کو اپنے دفاع کا حق استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے خلیجی ممالک کے سربراہان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایران نے خطے میں کشیدگی اور جنگ سے بچنے کے لیے ہمسایہ ممالک کے تعاون سے بھرپور کوششیں کیں، لیکن امریکا اور صہیونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں نے ایران کے لیے اپنے دفاع کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں چھوڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے کے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری خود خطے کے ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کی فضاؤں پر برتری کا دعویٰ بے نقاب؟ امریکی ایف-15 طیارہ گرائے جانے کے بعد نئی بحث

ایران اور امریکا۔اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران...

البرز پہاڑی سلسلے کے اوپر ایف-15 جنگی طیارہ مار گرایا گیا: ایرانی حکام کا دعویٰ

ایرانی فضائی دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ...

امام خامنہ ای کی شہادت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، علی لاریجانی کا ٹرمپ کو انتباہ

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے...