ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا ڈراز جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں مدِمقابل

Date:

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل کر دی گئی ہیں، جس سے شائقینِ ہاکی کے لیے ایک بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔

پاکستان کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ روایتی حریف بھارت کے علاوہ انگلینڈ اور ویلز کی مضبوط ٹیمیں بھی شامل ہیں، جس کے باعث اس گروپ کو نہایت مشکل اور مقابلہ خیز تصور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں میزبان بیلجیئم کے ساتھ جرمنی، فرانس اور ملائیشیا کی ٹیمیں موجود ہیں، جو اسے بھی ایک مضبوط گروپ بناتی ہیں۔

اسی طرح گروپ سی میں آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقا کو شامل کیا گیا ہے، جہاں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے اس موقع پر کہا کہ ہاکی کا کھیل دنیا بھر کے ممالک کے درمیان فاصلے کم کرنے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ رواں سال اگست میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related