آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار امریکااور اسرائیل ہیں،عباس عراقچی

Date:

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار امریکااور اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائےہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ دراصل اس جنگ کا نتیجہ ہے جس کا آغاز امریکا اور اسرائیل نے کیا، لہٰذا اس صورتحال کی ذمہ داری ایران پر نہیں بلکہ انہی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران بحری راستوں کے معاملے پر دباؤ یا دھمکیوں کو قبول نہیں کرے گا، اور نہ ہی انشورنس کمپنیوں یا دیگر فریقین کو غیر ضروری دباؤ میں آنے دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطرناک صورتحال کے براہ راست ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو نہ کھولا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے میزائل حملے،اسرائیل میں کم از کم 180 افراد زخمی ہوئے8 کی حالت تشویشناک

مقبوضہ بیت المقدس: ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے...

عمرہ ویزا رکھنے والےزائرین 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑ دیں،سعودی حکام کی وارننگ

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین...