ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے نتیجے میں عالمی فضائی صنعت کو بھاری نقصان کا سامنا

Date:

ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے نتیجے میں عالمی فضائی صنعت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کو مجموعی طور پر 53 ارب ڈالرز کے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق اس جنگ نے خلیجی ممالک کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کے شیڈول کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث فضائی آپریشنز میں خلل پیدا ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد ایک بار پھر بدترین بحران کی زد میں آ گئی ہے، جبکہ جنگ کے باعث ایندھن کی ممکنہ قلت کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت دگنی ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں ایئر لائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو عالمی فضائی صنعت کو مزید مالی نقصان اور مسافروں کو مہنگے سفر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...