ٹرمپ اس وقت “آگے کنواں پیچھے کھائی” جیسی صورتحال میں پھنس چکے ہیں،سابق امریکی وزیر دفاع

Date:

 امریکا کے سابق وزیر دفاع اور سابق سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پینٹا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت “آگے کنواں پیچھے کھائی” جیسی صورتحال میں پھنس چکے ہیں۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں لیون پنیٹا نے کہا کہ تین ہفتوں سے جاری جنگ کے باوجود ٹرمپ کی حکمت عملی ٹھوس منصوبہ بندی کے بجائے “خیالی سوچ” پر مبنی ہے، اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بیانات خود حقیقت کا روپ دھار لیں گے، جو ایک غیر سنجیدہ طرز عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی خامنہ ای کے قتل کو ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کسی عوامی بغاوت کے بجائے مزید سخت مؤقف رکھنے والی قیادت سامنے آئی ہے۔

لیون پنیٹا نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکی انتظامیہ نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے لیے پیشگی تیاری نہیں کی، حالانکہ یہ خطرہ ہمیشہ قومی سلامتی کے اجلاسوں میں زیر بحث رہتا تھا اور عالمی تیل بحران کا سبب بن سکتا تھا۔

ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں امریکا کے پاس محدود آپشنز رہ گئے ہیں، جن میں ایرانی ساحلی دفاعی نظام کو نشانہ بنانا اور تیل بردار جہازوں کو راستہ فراہم کرنا شامل ہے، تاہم اس سے جنگ میں شدت اور جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے موجودہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مؤثر دفاعی سربراہ کے بجائے محض صدر کے حامی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

لیون پنیٹا نے ٹرمپ انتظامیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ جنگی ویڈیوز اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کی منتقلی کو تشہیری اور فنڈ ریزنگ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو غیر مہذب عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے پر معافی نہ مانگنا عالمی سطح پر امریکا کے منفی تاثر کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے میزائل حملے،اسرائیل میں کم از کم 180 افراد زخمی ہوئے8 کی حالت تشویشناک

مقبوضہ بیت المقدس: ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے...

عمرہ ویزا رکھنے والےزائرین 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑ دیں،سعودی حکام کی وارننگ

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین...