خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں مختلف اہم معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے ایران امریکہ کشیدگی میں پاکستان کے سفارتی کردار سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک تھے، جنہوں نے اپنے اپنے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور انتظامی حکمت عملی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی وزراء بھی موجود تھے اور مجموعی قومی و علاقائی صورتحال پر رائے کا تبادلہ کیا گیا۔


