امریکی خبر ایجنسی کا دعویٰ: ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کے خاتمے کی شرط بھی امریکی تجاویز میں شامل

Date:

امریکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پیش کی جانے والی امریکی تجاویز میں نہ صرف جوہری پروگرام بلکہ میزائل پروگرام کے خاتمے کی شرط بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کو یہ 15 نکاتی تجاویز دو پاکستانی اور ایک مصری عہدیدار کے ذریعے پہنچائی گئیں، جن میں ایران پر پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ان تجاویز میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کے خاتمے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کو کھولنے، اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جانب سے ایران کی سخت نگرانی کی شقیں بھی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں ایران اور امریکہ کے درمیان سویلین جوہری تعاون اور بعض مسلح گروہوں کی ایرانی حمایت پر پابندی جیسے نکات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی اور مصری عہدیداروں کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات پاکستان یا ترکیہ میں منعقد ہو سکتے ہیں، جبکہ بعض ملاقاتیں آئندہ دنوں میں پاکستان میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم رکھتا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام فریقوں سے رابطے میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات

خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور...

جنگ بندی کیلئے ایران کی 5 شرائط کون کون سی ہیں؟

ایران نے رمضان جنگ کو ختم کرنے کے حوالے...

سعودی عرب کا غیرملکیوں کے ویزا کی مدت میں توسیع کا اعلان

ریاض: Saudi Arabia کی وزارت داخلہ نے موجودہ صورتحال...