ایران کے مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل حمید شکارچی نے کہا ہے کہ ایرانی افواج کے میزائل حملوں مین اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈ سینٹر، اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کی جگہ، جوہری سائنسدانوں کے اجتماع کا مرکز، اور فوجی صنعتوں کے تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں بھاری اور شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی ریاست میں اب تک زخمیوں کی تعداد 9,000 تک پہنچ چکی ہے۔
جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے ایک حملے کے نتیجے میں، ہم نے ایک ہوٹل میں موجود امریکی رہنماؤں اور فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جہاں امریکی فوج کے 100 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوئے۔


