ایران کا بڑا اقدام زیر غور: این پی ٹی سے علیحدگی اور نئی عالمی جوہری شراکت داری کی تجویز

Date:

ایران کے دارالحکومت تہران سے رکنِ پارلیمنٹ مالک شریعتی نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے ایک اہم مسودہ قانون میں تین فوری نکات شامل کیے گئے ہیں، جن پر ہنگامی بنیادوں پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس مجوزہ قانون کا پہلا نکتہ این پی ٹی سے ایران کی علیحدگی کا اعلان ہے۔ دوسرا نکتہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے بنائے گئے باہمی اقدام کے قانون کو ختم کرنا ہے۔

تیسرے نکتے میں ہم خیال ممالک کے ساتھ ایک نئے بین الاقوامی معاہدے کی حمایت شامل ہے، جس کے تحت پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تعاون کیا جائے گا۔ اس ضمن میں  برکس اور شنگائی تعاون تنظیم جیسے پلیٹ فارمز کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ملک شریعتی کے مطابق اس مسودہ قانون کو پارلیمانی ایجنڈے میں فوری طور پر شامل کر لیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اس معاملے پر تیزی سے پیش رفت چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...