ایران کا بڑا دعویٰ: دبئی میں امریکی ٹھکانوں پر حملے، 500 سے زائد فوجیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

Date:

 ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی فوج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 500 سے زائد اہلکاروں کو ہدف بنایا۔

ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق دبئی میں دو مختلف مقامات پر امریکی فوجی موجود تھے، جن میں سے ایک مقام پر تقریباً 400 جبکہ دوسرے مقام پر 100 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ٹھکانوں کو گائیڈڈ میزائلز اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حملوں کے بعد ایمبولینسز کئی گھنٹوں تک لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرتی رہیں، جس سے نقصان کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ خطہ امریکی فوجیوں کے لیے “قبرستان” ثابت ہو سکتا ہے۔

تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ کسی امریکی یا خلیجی حکام کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر وزیراعظم...

امریکا میں نو کنگ مظاہرے شروع، بڑے پیمانے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے

امریکا میں حکومت مخالف ایک نئی لہر نے جنم...

ٹرمپ کا متنازع بیان: سعودی ولی عہد سے متعلق سخت الفاظ، سفارتی حلقوں میں ہلچل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اپنے متنازع...

ایران کا بڑا اقدام زیر غور: این پی ٹی سے علیحدگی اور نئی عالمی جوہری شراکت داری کی تجویز

ایران کے دارالحکومت تہران سے رکنِ پارلیمنٹ مالک شریعتی...