آبنائے ہرمز کی بندش،عالمی تیل کی ترسیل شدید متاثر،قیمت200 ڈالر فی بیرل ہونے کا خدشہ

Date:

عالمی منڈی: آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی تیل کی ترسیل شدید متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں سپلائی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تیل کی عالمی سپلائی میں تقریباً 11.1 ملین بیرل یومیہ کمی واقع ہوئی ہے، تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے متبادل راستوں کے ذریعے تقریباً 10.9 ملین بیرل یومیہ کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے باوجود مجموعی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری 2026 کے دوران عالمی تیل کی اوسط سپلائی 106.9 ملین بیرل یومیہ تھی، لیکن آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث 18.4 ملین بیرل یومیہ تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق دنیا ابھی تک اس بحران کی شدت کو پوری طرح سمجھ نہیں پائی۔ امریکی حکام اور وال اسٹریٹ کے تجزیہ کار اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ تیل کی قیمتیں غیر معمولی اضافہ کے ساتھ 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں، جو عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال 1970 کی دہائی کے تیل بحران کی یاد تازہ کر رہی ہے، اور اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو یہ ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ ایشیائی ممالک میں ایندھن کی قلت کے اثرات مغربی دنیا تک پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ یورپ کو آئندہ ہفتوں میں ڈیزل کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related