پاکستان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت،ایران کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے،ٹرمپ

Date:

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے اور اس حوالے سے پاکستانی سفارتکاروں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر خارگ جزیرے پر بھی قبضہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، جس کے بعد اس اہم گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی جانب سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی، جو خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عرب امارات ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست شریک تھا، عباس عراقچی

ایران کی  نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف ممکنہ جنگی کارروائیوں...

ایران نے ہرمز کے قریب ایک اور تجارتی بحری جہاز کو تحویل میں لےلیا

بین الاقوامی سمندری ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز کے...