Murad Saeed کی سینیٹ کی خالی نشست پر Bushra Bibi کے ڈرائیور نے بھی امیدوار کے طور پر نامزدگی دے دی

Date:

خیبرپختونخوا سے Murad Saeed کی سینیٹ کی خالی نشست کے لیے انتخابات کے معاملے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اجلاس اور اپوزیشن قیادت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی Imran Khan کی اہلیہ Bushra Bibi کے ڈرائیور غلام بادشاہ بھی سینیٹ کے کورنگ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے عرفان سلیم کو ٹکٹ جاری کیا جبکہ سجاد مہمند کو بھی کورنگ امیدوار بنایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام تجویز کیا تھا، لیکن پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے ان کا نام مسترد کرکے عرفان سلیم کا نام فائنل کیا، جس پر بعض پارٹی رہنماؤں کو مقدمات کی وجہ سے خدشات تھے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کو کورنگ امیدوار کے طور پر شامل کرنے پر اتفاق کیا، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بشریٰ بی بی کے ڈرائیور کا نام فہرست میں شامل کروایا، جس پر شاہد خٹک اور دیگر پارٹی قائدین نے اعتراضات اٹھائے۔

اس پورے عمل سے پارٹی کے اندر اختلافات اور امیدواروں کے انتخاب کے حوالے سے پیچیدگی واضح ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related