Pakistan Super League (پی ایس ایل 11) کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں Multan Sultans نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Rawalpindi Royals کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد راولپنڈی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
راولپنڈی کی جانب سے سیم بلنگز 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کامران غلام نے 35 اور ڈیان فوریسٹر نے 24 رنز اسکور کیے۔
ملتان کے بولرز میں فیصل اکرم نے شاندار اسپن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 183 رنز کا مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ جوش فلپی نے 56 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
کپتان شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو باوقار فتح دلائی۔


