آبنائے ہرمز کی صورتحال، ٹوئی کے کروز جہازوں کی بحفاظت گزرنے کی تصدیق

Date:

معروف ٹریول کمپنی ٹوئی گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے دو کروز جہاز آبنائے ہرمز کو بحفاظت عبور کر چکے ہیں، جس سے خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے باوجود بحری نقل و حرکت سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ "مائن شف فور” اور "مائن شف فائیو” نامی جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزر گئے ہیں، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ سفر کس وقت مکمل ہوا۔ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ اس دوران جہازوں پر مسافر سوار تھے یا نہیں۔

بیان کے مطابق دونوں کروز جہاز اس وقت بحیرۂ روم کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ سفر متعلقہ حکام کی منظوری اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کیا گیا، جبکہ سکیورٹی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

ٹوئی گروپ نے اپنے کیپٹنز اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ دارانہ کارکردگی کے باعث یہ سفر محفوظ طریقے سے ممکن ہو سکا۔

دوسری جانب میرین ٹریفک کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق آج آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت معمول سے کم دیکھی گئی ہے، جبکہ ایران کا موقف ہے کہ یہ اہم آبی گزرگاہ تاحال بند ہے، جس کے باعث صورتحال میں ابہام برقرار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...