ایران سے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی میں توسیع مشکل، ٹرمپ کی سخت وارننگ

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو جاری دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کے امکانات نہایت کم ہیں، جس سے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک ایران کے ساتھ کوئی واضح معاہدہ نہیں ہو جاتا، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔ ان کے مطابق یہ اقدام دباؤ برقرار رکھنے اور اپنے مؤقف کو منوانے کے لیے ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے پی ی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ بندی ختم ہو گئی تو صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے اور "بہت سارے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے”، جس سے ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ آٹھ تاریخ کو امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی طے پائی تھی، جو اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ چند دن اس حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ کسی بھی معاہدے یا اس کی ناکامی کے براہ راست اثرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی سکیورٹی اور توانائی کی منڈیوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related