اسلام آباد میں غیر یقینی صورتحال، امریکی وفد کی آمد متوقع جبکہ ایران کا مذاکرات سے انکار

Date:

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جہاں ایک جانب امریکا نے اپنے وفد کی آمد کی تصدیق کر دی ہے،

وہیں ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی برقرار رہنے کی صورت میں وہ ان مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس صورتحال نے سفارتی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے اور خطے میں کشیدگی کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی وفد پیر کی شام اسلام آباد پہنچے گا، جس کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور سینئر مشیر جیراڈ کشنر بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ایران نے سرکاری سطح پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک اس کی بندرگاہوں پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی، کسی بھی نئے مذاکرات کا آغاز ممکن نہیں، جس کے باعث متوقع بات چیت کا مستقبل غیر واضح ہو گیا ہے۔

شہر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر امریکی ایڈوانس ٹیموں کی آمد ہو چکی ہے، جہاں تین کارگو طیارے اترنے کے بعد ٹیموں کو ہائی سکیورٹی زون منتقل کر دیا گیا۔

سرینہ ہوٹل اسلام آباد اور میریٹ ہوٹل کو وی آئی پی شخصیات کے لیے مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا ہے، جبکہ شہر کے ریڈ زون کو سیل کر کے متبادل ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔

پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

قریبی شہر راولپنڈی میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جہاں ہزاروں اہلکار، بشمول کمانڈوز اور اسنائپرز، تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرون اڑانے، کبوتروں کی پرواز اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ تمام اقدامات غیر ملکی وفود کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی بدھ کے روز ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

تاہم ایران کے سخت مؤقف کے باعث مذاکرات کے انعقاد پر سوالیہ نشان برقرار ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اگر بات چیت کا عمل آگے نہ بڑھ سکا تو خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کاسخت ردعمل

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق...

اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاری، مگر ایران کی شرکت تاحال مشکوک

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات آج پاکستان...

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کسی نئے دور کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح...