تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے خبردار کیا ہے کہ سال 2026 اسرائیل کے لیے متعدد محاذوں پر جاری کشیدگی اور ممکنہ لڑائیوں کا سال ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ملک اس وقت ایران اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ تنازع میں الجھا ہوا ہے۔
اپنے بیان میں ایال زمیر کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج مسلسل مختلف محاذوں پر سرگرم عمل ہے اور یہ صورتحال تاحال برقرار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 2026 بھی انہی محاذوں پر کشیدگی اور ممکنہ جنگی کارروائیوں کا تسلسل ہو سکتا ہے۔


