امریکہ ایران مذاکرات کا نتیجہ نہ نکلنے کی ذمہ داری متکبرانہ امریکی رویے پر عائد ہوتی ھے،خواجہ سعد رفیق

Date:

امریکہ ایران مذاکرات سے کوئ حتمی نتیجہ نہ نکلنے کی ذمہ داری متکبرانہ اور غیر منصفانہ امریکی رویے پر عائد ھوتی ھے،

امریکی حکمران اور صیہونی اس جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں بُری طرح ناکام رھے ھیں ، ایران میں رجیم بدلی نہ انکی مزاحمت ختم ھوئ ، امریکہ فاتح نہیں ھے لیکن وہ مذاکرات کی میز پر فاتح کی طرح بیٹھنا چاھتا ھے ، ایرانی دانش اور جرات اسے نہیں مانے گی

امریکہ اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرتے کرتے پہلے غزہ اور اب ایران کے مسئلوں پر عالمی حمایت اور اپنے اتحادی کھو چکا ھے ،امریکی پالیسی سازوں نے خود ھی سپر پاور کو تنہائی میں دھکیل کر چین اور روس کے حصے کاکام کر دیا ھے، خلیجی ممالک اور یورپ کا امریکہ پر سے اعتماد اٹھ چکا ھے،

امریکی ایرانیوں سے من مرضی کے مطالبات نہیں منوا سکیں گے ، جنگ طویل ھوئ تو اسکا سیاسی معاشی اور معاشرتی بوجھ امریکہ ھی کو اٹھانا ھو گا،

پاکستان سمیت امن ڈیل کیلئے کوشش کرنیوالوں نے اپنی بساط سے زیادہ کوشش کی ھے ، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ھے ،

آبناۓ ھرُمز کی امریکی ناکہ بندی مزید جاری رھی تو امریکی نیول فورسز کسی نىئ جنگ مں الجھ سکتی ھیں ، امریکہ اور ایران کی ڈیل صرف win win پوزیشن ھی پر ھو سکتی ھے بصورت دیگر جنگ طویل ھو کر پورے خطے میں پھیل سکتی ھے جسکا نقصان تنہا ایران کو نہیں بلکہ ساری دنیا کو اٹھانا پڑ سکتا ھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related