امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سینٹکام کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایران کی 6 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا جبکہ ایران کی جانب سے داغے گئے کروز میزائلوں اور ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہراڈ کوپر کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لیے جاری آپریشن کے دوران انجام دی گئیں۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف عائد بحری ناکہ بندی بدستور جاری ہے، جس کے تحت جہازوں کو ایران آنے یا وہاں سے روانہ ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ ان کے بقول یہ ناکہ بندی امریکی توقعات سے کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی افواج خطے میں سمندری راستوں کے تحفظ اور بین الاقوامی جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


