توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

Date:

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے توشہ خانہ کے تازہ سہ ماہی ریکارڈ (جنوری تا مارچ 2026) نے ایک بار پھر اہم سیاسی اور سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے رکھ دی ہیں۔

جاری فہرست کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین نیب سمیت متعدد وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق تمام موصول ہونے والے تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے، جبکہ جاری فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام شامل نہیں کیے گئے۔

یہ ریکارڈ ہر سہ ماہی کی طرح حکومتی شخصیات کو ملنے والے غیر ملکی اور سرکاری تحائف کی مجموعی تفصیلات کو ظاہر کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...