صدر مملکت کہیں نہیں جارہے، قوم کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں، ایرانی حکومتی ترجمان کا صدر پزشکیان کے استعفے کی خبروں کی تردید

Date:

ایران کے حکومتی ترجمان سمیت متعدد سرکاری عہدیداروں نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مایوسی پھیلانے کے مترادف اور جھوٹی اطلاعات قرار دیا ہے۔

حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی، صدر پزشکیان کی حکومت کی اطلاعاتی کونسل کے ارکان الیاس حضرتی اور علی احمدنیا نے الگ الگ بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس میں صدر کی مسلسل سرکاری سرگرمیوں اور ملک کے مسائل کے حل کے لیے ان کی کوششوں کا حوالہ دیا۔

دوسری جانب ایران کی سرکاری خبر ایجنسیوں نے متعدد ویڈیو رپورٹس جاری کیں، جن میں صدر مسعود پزشکیان کو مختلف داخلی تقریبات میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ان رپورٹس میں صحافیوں سے ان کی گفتگو بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے سنہ 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ سمیت مختلف امور پر اظہارِ خیال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related