امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

Date:

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف جاری جنگی صورتحال کے خاتمے سے متعلق ایک اہم قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

اس قرارداد کی منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

ووٹنگ کے دوران ایوان میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیااور قرارداد 215 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی، جس میں چار ریپبلکن اراکین نے بھی اپنی پارٹی لائن سے ہٹ کر ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔جسے امریکی سیاست میں ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کو ختم کیا جائے اور آئندہ کسی بھی ممکنہ عسکری اقدام سے قبل کانگریس کی واضح منظوری لازمی قرار دی جائے۔ اس اقدام کو امریکی آئین کے تحت جنگی اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث امریکی داخلی سیاست میں بھی جنگی حکمت عملی پر بحث شدت اختیار کر چکی ہے۔ کئی اراکین کانگریس، بشمول بعض ریپبلکنز، اس بات پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں کہ بغیر واضح قانونی منظوری کے فوجی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں۔ قرارداد کی منظوری کو واشنگٹن میں صدر اور کانگریس کے درمیان اختیارات کی کشمکش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

یہ قرارداد اب سینیٹ میں پیش کی جائے گی جہاں اس پر مزید بحث متوقع ہے۔ اگر یہ وہاں بھی منظور ہو جاتی ہے تو اسے عملی شکل دینے کے لیے آئندہ قانونی اور سیاسی مراحل درکار ہوں گے،

جبکہ امکان ہے کہ اسے صدارتی ویٹو کا سامنا بھی کرنا پڑے۔ وائٹ ہاؤس نے اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں امریکی پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related