اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج ہوگا

Date:

اپوزیشن جماعتوں نے کل ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کر دی، تاہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کل کے بجٹ سیشن میں بھرپور شرکت کرے گی، تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کے مطالبے پر اپنا مؤقف برقرار رکھے گی۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود گزشتہ 34 ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اس معاملے پر رولنگ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اس ایوان کے رکن ہوتے تو پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین مرتبہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی کوشش کی، تاہم اپوزیشن نے اس عمل میں شرکت نہیں کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے آئندہ بجٹ کو عوام دوست قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی عوام پر بوجھ بن چکی ہے، ایسے میں حکومت کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں آ کر عوامی نمائندوں کی بات سنیں اور ان کے سوالات کا جواب دیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک حقیقی جمہوری حکومت پارلیمنٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی، جبکہ موجودہ طرزِ عمل پارلیمانی روایات کے منافی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،اقتصادی سروے پیش

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی...

ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل میتن توکیل کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل میتن توکیل نے...

ایران ایک بڑی فتح کے دہانے پر کھڑا ہے,بریگیڈیئر جنرل علی فدوی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل...