بھارت جنگ کے بیج بونے سے باز رہے،جنوبی ایشیا کو مزید کشیدگی کی طرف نہ دھکیلے،ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرے،اسحاق ڈار کا انتباہ

Date:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بین الاقوامی معاہدے کو کمزور کرنے یا سبوتاژ کرنے کی قیمت انتہائی بھاری ہو سکتی ہے، لہٰذا نئی دہلی کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنیں۔

سندھ طاس معاہدے پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت جنگ کے بیج بونے سے باز رہے اور جنوبی ایشیا کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیلنے کے بجائے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کے اثرات صرف متعلقہ ممالک تک محدود نہیں رہتے بلکہ اس سے عالمی سطح پر قانونی اور سفارتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اپنے جائز آبی حقوق پر کسی بھی قسم کا غیر قانونی قبضہ یا تجاوز ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کو اس کے قانونی آبی وسائل سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین اور دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی نہ صرف ریاستوں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عالمی تعلقات میں ایک خطرناک مثال بھی قائم کرتی ہے، جس سے مستقبل میں بین الاقوامی معاہدوں پر اعتماد متاثر ہو سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related