اسرائیلی وزیر کی رہبرانقلاب کو دھمکی؛ ایران کا سلامتی کونسل میں شدید احتجاج

Date:

ایران نے اقوام متحدہ میں صہیونی وزیرِ جنگ کی جانب سے رہبرِ انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو دی گئی مبینہ دھمکی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اپنے خط میں صہیونی وزیرِ جنگ یسرائیل کاٹس کے بیان کو ریاستی دہشت گردی کی کھلی مثال اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

خط میں کہا گیا کہ اس نوعیت کی دھمکیاں صہیونی حکومت کی اس منظم پالیسی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا ہے۔

ایرانی نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ سلامتی کونسل کی خاموشی کے باعث صہیونی حکومت اپنے مبینہ جرائم اور اشتعال انگیز اقدامات میں مزید بے باک ہوتی جا رہی ہے، لہٰذا اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ایسے اقدامات کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related