ایران کے معاملے پر امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں شدید کشیدگی، امریکی میڈیا

Date:

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ، آبنائے ہرمز کی بندش اور سعودی عرب کے تیل کے مفادات کو درپیش خطرات کے باعث امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں خطرناک حد تک کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کی جانب سے بار بار دی جانے والی ان تنبیہات کو نظر انداز کیا، جن میں جنگ کے فوری خاتمے اور ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے خاتمے پر زور دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے ممکنہ ردعمل کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے ٹرمپ کے اس منصوبے کے اعلان کے بعد، جس کے تحت آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں کو امریکی تحفظ فراہم کیا جانا تھا، اپنی فوجی تنصیبات امریکہ کے لیے بند کر دیں۔ اس کے نتیجے میں یہ منصوبہ صرف دو دن بعد ہی ناکام ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اسی وقت سے واشنگٹن اور ریاض کے درمیان اختلافات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فرانس میں ہونے والے گروپ آف سیون کے اجلاس میں امریکی پالیسیوں پر اعتراض کیا، جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے علاقائی دورے کے دوران ریاض کا دورہ بھی نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related