بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Date:

 بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کیا، جبکہ اس موقع پر اسد شفیق اور سابق کپتان مصباح الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ شان مسعود امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری، محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، امیر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل  فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیے گئے۔

قومی ٹیم اپنے غیرملکی دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کرے گی۔ پاکستان ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم اپ میچ کھیلے گی، جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ وہ اور اسد شفیق گزشتہ 18 ماہ سے سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں، جبکہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو کمیٹی میں شامل ہوئے چھ ماہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی نوعیت مختلف ہے، اس لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں ہر فارمیٹ میں ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جاتا ہے تاکہ ہر ٹیم کے لیے موزوں اور متوازن اسکواڈ تشکیل دیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related